مہر نیوز ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صابر ابومریم نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کے دوران امام خمینیؒ کی برسی اور صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی کی شہادت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء نہایت برجستہ سیاستدان تھے۔ شہادت کے بعد بھی ان کا راستہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر رہبر معظم کا خطاب لاکھوں مسلمانوں کے دل کی آواز تھی۔
ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے رہبر معظم کا بیان مسلمانوں کے لیے تسکین کا باعث تھا جس میں انہوں نے فلسطین کے مسئلے کے حل کی نوید سنائی۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور ایران کے لئے یہ امر قابل افتخار ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای جیسا رہبر رکھتے ہیں۔ امام خمینیؒ اور رہبر معظم کی سالوں پہلے کی ہوئی پیشنگوئیاں سچ ثابت ہورہی ہیں۔ آج مغربی اور صہیونی مبصرین اسرائیل کی زبوں حالی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا طوفان الاقصی کے بعد صہیونی حکومت کی حالت پہلے سے زیادہ نازک ہوگئی ہے جو کہ دنیا کے لیے باعث اطمینان ہے۔
ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا امام خمینیؒ کے بعد رہبر معظم نے انقلاب اسلامی کی بہترین قیادت کی۔ وہ ہمارے لئے اللہ کی بڑی نعمت ہے۔ ہم ان کی قیادت میں دنیا کے مظلوموں کا دفاع کرنے کو اپنے لئے باعث افتخار سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ